ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بنگال: ممتا بنرجی کی سیٹ پر ہی بی جے پی کی نظر، بھوانی پور میں جے پی نڈا کی ڈور ٹو ڈور مہم

بنگال: ممتا بنرجی کی سیٹ پر ہی بی جے پی کی نظر، بھوانی پور میں جے پی نڈا کی ڈور ٹو ڈور مہم

Wed, 09 Dec 2020 19:14:19  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ،09 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)بی جے پی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے بنگال میں جارحانہ انتخابی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا آج بنگال میں بہت سے پروگرام کرنے جارہے ہیں۔

نڈا اس کی شروعات وزیر اعلی ممتا بنرجی کے قلعے سے کررہے ہیں۔ جے پی نڈا آج ممتا بنرجی کے انتخابی حلقہ بھوانی پور میں ڈور ٹو ڈور مہم شروع کررہے ہیں، بھوانی پور کے بعد نڈڈا ڈائمنڈ ہاربر جائیں گے جو ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کا پارلیمانی حلقہ ہے۔بی جے پی نے مغربی بنگال میں پہلے ہی’آرنوای  انیایے‘مہم شروع کردی ہے۔

اس مہم کا مقصد ان لوگوں سے رابطہ کرنا ہے جو کئی سالوں سے ٹی ایم سی حکمرانی کے تحت مبینہ طور پر ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ جے پی نڈا بھوانی پور میں اس مہم کو عوام تک ے کر جائیں گے۔بی جے پی رہنما سامک بھٹاچاریہ نے کہا کہ 9 دسمبر کو جے پی نڈا بنگال میں پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ شام تقریبا 4 بجے سے وہ گیریش مکھرجی روڈ جائیں گے اور’آر نوئی انیائے‘ مہم میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد نڈا کالی گھاٹ کے مندر جائیں گے۔اگلے دن شام 4 بجے بی جے پی صدر ڈائمنڈ ہاربر کے ریڈیو اسٹیشن گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی ممتا بنرجی کے انتخابی حلقہ بھوانی پور اور ابھیشیک بنرجی کے پارلیمانی حلقہ ڈائمنڈ ہاربر میں 4 ماہ کی جارحانہ مہم چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جے پی نڈا کا یہ دو روزہ دورہ اسی سلسلے میں ہے۔ اس دوران نڈ ا کو ریاست کی سیاست کا اندازہ ہوگا، اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور آگے کی منصوبہ بندی کریں گے۔ نڈا بھوانی پور میں پارٹی دفتر میں بی جے پی کی انتخابی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کریں گے۔

دراصل مغربی بنگال میں ٹی ایم سی سے اقتدار چھیننے کے ساتھ ساتھ بی جے پی ان کے ہی حلقہ بھوانی پور میں سی ایم ممتا بنرجی کو ہرانا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی بھوانی پور حلقے میں 185 ووٹوں سے آگے تھی، حالانکہ 2019 میں بی جے پی کو بھوانی پور کے علاقے میں 3168 ووٹوں سے پیچھے ہونا پڑا۔ بی جے پی اب اس علاقے میں ممتا کو چیلنج دینے سے پہلے اپنی گرفت کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے۔2016 کے اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی نے اس نشست کو 25 ہزار ووٹوں سے جیتا تھا، ممتا نے یہاں کانگریس کی دیپا داس منشی کو شکست دی تھی، جبکہ بی جے پی تیسری پوزیشن پر تھی۔بھوانی پور سیٹ پر تقریباً45000 مسلم ووٹر ہیں، جبکہ 90 ہزار بنگالی ووٹر اور 50 ہزار غیر بنگالی ووٹر ہیں۔ بی جے پی 2021 کے اسمبلی انتخابات کے لئے اس مساوات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے۔


Share: